ماہِ صِیام میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے عام لوگوں کا برا حال منڈی:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع سمیت تمام اضلاع میں ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پونچھ سمیت تمام اضلاع میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ضروری اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے سبب عام لوگوں پر اضافی دباو بڑھنے لگا ہے۔
اس حوالے سے مقاکی باشندوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل تمام تر اشیاء خرد و نوش کی چیزیں مناسب قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہیں۔ لیکن رمضان کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں آگ لگ جاتی ہے ۔ دکاندار اس کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے ایام کا آغاز ہوتے ہی اشیاء خرد و نوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگتی ہیں۔دوکاندار غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔ جس سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دکاندار گاہکوں سے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک: وادی میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر، حکام خاموش تماشائی
مقامی باشندوں کا مزید کہنا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے ایام کے دوران لوگ سبزیاں, پھل, میٹ, مرغا, وغیرہ کا زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے دوکاندار عوام کی اسی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔لوگوں کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو ماہ رمضان المبارک کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کے لئے کارروائی کرنی چاہئے۔