اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پرائمری ہیلتھ سینٹر بارہمولہ کو سب ضلع ہسپتال میں تبدیل کرنے کا مطالبہ - People Demand Upgrade PHC - PEOPLE DEMAND UPGRADE PHC

People Demand to Upgrade PHC Baramulla: ضلع بارہمولہ کے بونیارکے باشندوں نے گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سینٹرکو سب ضلع ہسپتال میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں جگہ کی تنگی ہے۔مریضوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بارہمولہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سب ضلع ہسپتال میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
بارہمولہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سب ضلع ہسپتال میں تبدیل کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 5:06 PM IST

بارہمولہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سب ضلع ہسپتال میں تبدیل کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار میں واقع گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں جگہ کی کمی ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر 80 ہزار سے زائد آبادی والے اس علاقے میں یہ واحد پرائمری ہیلتھ سینٹر ہے۔ مقامی باشندوں نے کہاکہ اس پرائمری ہیلتھ سینٹر میں سب ضلع ہسپتال کی ساری سہولیات موجود ہیں۔ اس کے باوجود اس کا ابھی تک اپ گریڈیشن نہیں ہو سکا۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر کو ابھی تک سب ضلع ہسپتال کا درجہ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کئی بار انتظامیہ سے اس بارے میں بات کی تھی۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس ہسپتال کو سب ضلع ہسپتال کا درجہ نہیں دیا گیا۔ اس سے مقامی باشندوں کو دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

ان کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ہمارے پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سب ضلع ہسپتال کا درجہ دیا جائے۔ ہسپتال میں ایک اور عمارت کی تعمیر کی جائے تاکہ مریضوں کو کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سب ہسپتال کا درجہ ملنے کے بعد مقامی باشندوں کو علاج کے لیے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details