نئی دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اتوار کو رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "لوگوں کو بغیر کسی تفتیش کے جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔"محبوبہ مفتی نے کہا، "آج ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، لوگوں کو بغیر کسی تفتیش کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ یہ 'کل یوگ کا امرت کال' ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں عمر خالد یا محمد زبیر کی بات نہیں کر رہی ہوں، میں آپ کے منتخب نمائندوں کے بارے میں بات کر رہی، یہ میرے لیے حیران کن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ" دفعہ 370 کی منسوخی کے وقت میں خود، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ، تینوں سابق وزرائے اعلیٰ کو گھروں میں نظر بند کیا گیا تھا اور جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے وہی غدار ہے۔"
یاد رہے کی دہلی شراب پالیسی کیس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اتوار کو قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں اپوزیشن لیڈروں یعنی انڈیا بلاک نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔اس جلسے میں جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ نے لوگوں سے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا بلاک کے لیڈروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔