سیڑھی چوہانہ/ پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے تعلیمی زون سرنکوٹ کے گورنمٹ پرائمری اسکول میں صرف ایک استاد کو عارضی طور پر تعینات کیا گیا۔ جس کے بعد علاقہ کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ اس موقع پر پرائمری اسکول لونا میں زیر تعلیم طلباء کے والدین مذکورہ اسکول میں اپنے بچوں کی سرٹیفکیٹس واپس لینے کے لیے پہنچ گئے۔ لیکن وہاں سے انہیں بچوں کی سارٹیفکیٹس نہیں ملی جس کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں کا ایک وفد پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ سے ملا اور اسکول سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ پرائمری اسکول سے ایک اچھے استاد کو ہٹاکر ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ میں تعینات کیا گیا ہے لیکن اس کے متبادل کوئی استاد مقرر نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ کے پرنسپل و دیگر سینئر لیکچررز نے کہا کہ ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ میں "فارسی مضمون" پڑھانے والا کوئی استاد نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے قریب دو جماعتوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔