منڈی:ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز اور طبی عاملہ کی قلت کےحوالے سے مقامی باشندوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیدار, بلنائی, چھمبر کناری, ڈنوگام, کھیت, و دیگر ملحقہ علاقہ جات پر مشتمل کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی نیو ٹائیپ پرائیمری ہلتھ سینٹر کی عمارت کئی عرصہ سے انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔اس پرائیمری ہلتھ سنٹر سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ پارہا ہے۔
چونکہ یہاں ڈاکٹر اور عاملہ کی شدید قلت ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو معمولی سے معمولی علاج و معالجہ کے لیے اکثر منڈی یا پونچھ کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سے قبل کئی بار مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور یہاں پر خالی آسامیوں کو پُور کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ تاہم باوجود اس کے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے توجہ نہیں دی جارہی ہے۔