جموں حملوں کی پی ڈی پی یوتھ صدر نے مذمت کی (ETV Bharat) جموں:پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پارا نے جموں حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا موجودہ مرکزی حکومت اس پر سیاست کرنے میں لگی ہے اور کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔
پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پارا نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو ہر کسی کو مذہبی رسومات انجام دینے سے روکنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کس کو آزادی ملنا چاہئے کہ وہ اپنے مزہبی عقیدے کے حساب سے رسومات ادا کرے۔
انہوں نے مذید کہا کہ آج بھی کئی نوجوانوں کو بند کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں نعرے بلند کیے تھے اور یہاں پرچم اٹھائے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں جمہوری حق حاصل ہے کہ ہم اپنی بات رکھیں۔
وحید الرحمان پارا نے کہا کہ ہمارا ملک بھارت فلسطین کی حمایت میں کھڑا ہے اور اگر کشمیری عوام بھی ان کی حمایت میں کھڑی ہو رہی ہے تو ان کے خلاف کاروائی ہوتی ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مرکزی سرکار سیاست میں مصروف ہے اور حالات کو قابو میں کرنے کے بجائے وہ کشمیری لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی سیاسی جماعتوں پر الزام لگا رہی ہے۔
وحید الرحمان پارا نے کہا کہ ہمارے 50 جواں جموں حملوں میں شہید ہوگئے جبکہ سرکار دراندازی روکنے کے بجائے یہاں کی سیاسی جماعتوں پر الزام لگا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے مرکزی سرکار کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اور فوجی جوانوں کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: