ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخیوں کے اعلان سے قبل ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔انتخابی بازگشت کےدرمیان وادی کشمیر میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تنظیم کو منظم کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔
وہیں پی ڈی پی کے اندر گھر واپسی کا سلسلہ شروع ہونے سے پارٹی کے اندر خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی میں کئ لیڈران کی گھر واپسی ایک خوش آیند بات ہے۔ کیونکہ اسے پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہوگی اور آنے والے انتخابات میں اس کے دورس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ پی ڈی پی عوام۔ کی مضبوط آواز ہے جو تمام تر مشکلات کے باوجود ایک تناور درخت کی طرح قائم ہے۔ سب ضلع ترال میں پی ڈی پی کے اندر اندرونی خلفشار یا منڈ ڈیٹ کی دوڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ترال میں پی ڈی پی کافی مضبوط ہے۔یہاں سے پارٹی کس امیدوار کو ٹکٹ دے گی اسکا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔