سرینگر:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے جموں وکشمیر سے متنازعہ ایکٹ افسپا (AFSPA) یعنی آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرنے اور فوج کو واپس بلانے کا عندیہ دیئے جانے سے متعلق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے خیر مقدم مقدم کرتے ہوئے اسے محض ’’جملہ بازی‘‘ تک محدود نہ کرنے بلکہ عملہ جامہ پہنانے کی اپیل کی ہے۔
امیت شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’پی ڈی پی ہمیشہ جموں وکشمیر سے افسپا کو ہٹانے اور فوج کو واپس بلانے کا مطالبہ کرتی آئی ہے اور یہ ہمارے اس ایجنڈا آف آلائنس کا بھی حصہ تھا جس پر بی جے پی نے اتفاق کیا تھا۔‘‘ سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’دیر آئید درست آئید کے مصدق اب یہ صرف جملہ بازی تک محدود نہیں رکھا جانا چائیے۔ جیسے کہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں پیدا کرنے اور بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کے کھوکھلے وعدے کیے جاتے ہیں۔ ایسے میں امید کی جا سکتی ہے کہ کم از کم اس معاملے میں وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر یہ وعدہ پورا کیا جاتا ہے تو جموں وکشمیر کے لوگوں کو افسپا جیسے متنازعہ ایکٹ کی منسوخی سے کافی راحت ملے گی۔