اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادی کی جائے: پی ڈی پی لیڈر - Anantnag Fire Victims

Anantnag Fire incident: پیر اور منگل کی درمیانی شب اننت ناگ ضلع میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں آٹھ رہائشی مکان، درجن کے قریب دکانیں اور ایک مڈل اسکول خاکستر ہو گئے۔

آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادی کی جائے، پی ڈی پی لیڈر
آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادی کی جائے، پی ڈی پی لیڈر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 3:58 PM IST

آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادی کی جائے، پی ڈی پی لیڈر (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر):جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان اعلیٰ ڈاکٹر محبوب بیگ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مہمان محلہ، لال چوک کا دورہ کیا اور حالیہ دنوں آتشزدگی سے متاثر ہوئے کنبوں، دکانداروں کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی کی جانب سے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ محبوب بیگ نے متاثرہ کنبوں کو یقین دلایا کہ انکی باز آباد کاری کے لئے پارٹی کی جانب سے ہر مکمن کوشش کی جائے گی۔

محبوب بیگ نے علاقے کا جائزہ لیا اور آتشزدگی متاثرین کے ساتھ ملاقات کی۔ متاثرین نے محبوب بیگ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان سخت ترین گرمیوں کے ایام میں ان کو راحت پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں جانے چاہئیں۔ انہوں نے متاثرین کی راحت کے لئے اشیاء خورد و نوش اور ملبوسات کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر محبوب بیگ نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کی طرف سے انکو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ آتشزدگی متاثرین کو گرمیوں کے ان ایام میں سر چھپانے کے لئے جگہ عنایت کرنے کے لے اقدامات اُٹھائیں جائیں۔ محبوب بیگ نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’آتشزدگی متاثرین کو ہر مکمن سہولت فراہم کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے، لہذا متاثرین کی جلد امداد کے ساتھ ساتھ ان کی بازآبادکاری بھی کی جائے۔‘‘

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اننت ناگ کے مہمان محلہ، لال چوک میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی جس سے آٹھ رہائشی مکان 12 سے زائد دکانوں کے علاوہ ایک گورنمنٹ مڈل اسکول کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ اگرچہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واردات میں مکینوں کا سارا مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں آتشزدگی، اسکول، رہائشی مکانات، کئی دکانیں خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details