اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سید عبدالباری اندرابی نے پی ڈی پی کو الوداع کہہ دیا - Bari Andrabi quits PDP

Bari Andrabi quits PDP وادی میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں اضافہ ہوگیا ہے اور سیاسی رہنماؤں کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پلوامہ میں پی ڈی پی کے ضلع صدر سید عبدالباری اندرابی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔

سید عبدالباری اندرابی نے پی ڈی پی کو الوداع کہہ دیا
سید عبدالباری اندرابی نے پی ڈی پی کو الوداع کہہ دیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2024, 11:31 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل پی ڈی پی کے ضلع صدر پلوامہ سید عبدلباری اندرابی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہیں اسمبلی انتخابات سے قبل جنوبی کشمیر کے کئی پی ڈی پی سینئر لیڈران سمیت سابق ایم ایل اے نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ جن سیاسی رہنماؤں نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ان میں ڈاکٹر ہربخش سنگھ، عبدالقیوم میر، سید عبدلباری اندرابی، اعجاز میر، راجہ وحید و دیگر شامل ہیں۔

سید عبدالباری اندرابی نے پی ڈی پی کو الوداع کہہ دیا (ETV Bharat)


سیدعبدالباری اندرابی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مینڈیٹ کی لڑائی نہیں ہے، بلکہ پی ڈی پی کے رویہ کی وجہ سے میں نے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ پی ڈی پی کی جانب سے صرف خاندان کے افراد کو امیدوار بنایا جارہا ہے اور کارکنوں کی خدمات کو نظرانداز کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 2014 میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے ملازمت چھوڑی تھی اور کرتے رہیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ الیکشن لڑیں گے تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کارکنوں کو اعتماد میں لے کر آئندہ دو روز میں فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی نے کیا پی ڈی پی کا منشور جاری، این سی کانگریس کی ’غیر مشروط‘ حمایت کا اعلان - PDP Manifesto

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے لئے جانے والے فیصلوں سے نہ صرف پارٹی کو بلکہ عام لوگوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔ عبدالباری نے سوال کیا کہ اگر لیڈر بی جے پی کی ہدایت پر پی ڈی پی چھوڑ رہے ہیں تو پھر کس کی ہدایت پر پی ڈی پی میں واپس آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details