اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

Jammu and Kashmir Assembly Elections 2024: ترال حلقۂ انتخاب کے آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

PDP and BJP two sides of the same coin: Dr Ghulam Nabi Bhat
پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 1:48 PM IST

ترال، پلوامہ:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے کشمیر کا پارہ گرم ہو چکا ہے۔ جہاں پہلے مرحلے کے لیے چناؤ مہم جنوبی کشمیر میں باضابطہ شروع ہوچکی ہے۔ اس سلسلے میں ترال حلقۂ انتخاب کے آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے اپنی رہائش گاہ سے لے کر بٹ نور اور بسمنی تک ایک روڈ شو کی قیادت کی جس کے دوران انہوں نے عوام کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر وہ اسمبلی انتخاب میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ترال کی تقدیر بدلیں گے۔

پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ (ETV Bharat Urdu)
پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ (ETV Bharat Urdu)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی انتخابات بطور آزاد لڑنے کا مشورہ ورکروں کی مشاورت کے بعد ہی کیا ہے اور جس طرح بٹ نور اور بسمنی کے لوگوں نے آج استقبال کیا ہے وہ اس کا حق ادا کریں گے۔ انہوں نے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی الیکشن کے بعد الائنس کریں گے۔ اس موقع پر جی ایم کانٹرو، عبد السلام ملک اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اسے قبل پی ڈی پی کے سابق لیڈر معراج الدین رفیقی اور منظور احمد شاہ نے بھی ڈاکٹر غلام نبی بھٹ کو سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ (ETV Bharat Urdu)

ABOUT THE AUTHOR

...view details