پلوامہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ عام لوگوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن محکمہ ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہیں۔
میر امتیاز راجپوری ضلع صدر الیکٹریکل ملازمین یونین پلوامہ شوپیان نے کہا کہ ملازمین کی آمدنی کا واحد ذریعہ تنخواہ ہے تاہم عید پر ہی ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے۔
محکمہ کے ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور ہماری زیر التواء تنخواہیں جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ ملازمین بھی عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی سے منا سکیں۔