بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں قائم زرعی یونیورسٹی سکاسٹ کمپس واڈورہ میں پہلی بار پیپر لیس امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان میں بیٹھے بچوں کو ڈیجیٹل امتحانی پیڈ دیا گیا اور اس میں کاغذ کا استعمال نہیں کیا گیا۔اس پہل میں اسکاسٹ کمپس واڈورہ سوپور اور تمل ناڈو کی ایک کمپنی کے درمیان مفاہمت ہوئی اور پہلی بار اس قسم کا امتحان لیا گیا۔
اس دوران ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ریحانہ حبیب کانتھ نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف کے ارکان اور طلباء سے بات چیت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے امتحانات کے انعقاد تشخیص اور نتائج کے اعلان کا سارا عمل پیپر کے استعمال کی جگہ لے گا۔