ترال( پلوامہ):ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گناٰئی نے سنیچر کو اپنے حلقے کا دورہ کیا جہاں پہلے اس نے بلاک آفس میں یک روزہ آگاہی کانفرنس میں شرکت کی اور بعد ازاں عوامی وفود سے ملاقی ہوئے۔
اس دوران لوگوں نے مختلف نوعیت کے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ڈی ڈی سی ممبر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کے ازالے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس ضمن میں وہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے نے بتایا کہ وہ فی الحال کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت نہیں کریں گے اور وہ بحثیت ڈی ڈی سی ممبر عوام کی خدمت کریں گے۔