سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ ’پی اے جی ڈی ‘ ختم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن اس اتحاد کو ختم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیٹ شیئرنگ کا تعلق ہے تو اس حوالے سے کوئی تضاد نہیں۔ ان کے مطابق الائنس کا مقصد صرف سیٹ شیئرنگ ہی نہیں بلکہ ہمیں انہیں ہرانا ہے جنہوں نے ہمارے تشخص کو ختم کیا۔
فاروق عبداللہ نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے اتحادی ہیں۔
’پی اے جی ڈی ‘کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ’پی اے جی ڈی ‘ختم نہیں ہوئی اور عنقریب ہی اس کی میٹنگ منعقد ہوگی۔