پلوامہ: پہلے مرحلے میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور اسمبلی حلقوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے اپنے منشور کو عام کر رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 4 اسمبلی حلقوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں نے بھی ووٹروں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے اپنے منشور کو عام کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس یا کسی دوسری پارٹی سے نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے: وحید الرحمان پرہ - Assembly Elections in JK - ASSEMBLY ELECTIONS IN JK
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل ہوچکے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لئے امیدوار اپنے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ جموں و کشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔
Published : Sep 1, 2024, 3:34 PM IST
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے پلوامہ اسمبلی حلقہ وحید الرحمان پرہ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور حلقہ اسمبلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں سے بات کر رہے ہیں اور اپنے منشور کو عام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وحید الرحمن پرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ تمام شعبوں میں سرفرست ہونے کے باوجود ضلع پلوامہ کو منفی تصویر کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور پارٹی کی اولین توجہ ضلع پلوامہ کے مثبت امیج کو عام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی نیشنل کانفرنس یا کسی دوسری پارٹی کے خلاف نہیں ہے بلکہ بی جے پی کے ساتھ ہے کیونکہ انہوں نے مختلف ہتھکنڈوں سے جموں و کشمیر کے عام لوگوں کو دبایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی بنیادی توجہ روزگار پیدا کرنے، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی ترقی، سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جموں وکشمیر کی مجموعی ترقی کے علاوہ جیلوں کے اندر بند جموں و کشمیر کے قیدیوں کو بڑے پیمانے پر معافی دینے پر مرکوز رہے گی۔