اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کرگل جنگ: ٹائیگر ہل پر دوبارہ قبضے کی 25ویں سالگرہ - Kargil War - KARGIL WAR

سال 1999کے کرگل جنگ میں ٹائیگر ہل پر بھارتی فوج کا دوبارہ قبضہ ایک اہم موڑ تھا۔ چار جولائی 1999 کو بھارتی فوج نے ٹائیگر ہل پر دوبارہ ترنگا لہرایا اور پچیسویں سالگرہ پر فوجی کی بہادری اور قربانی کو یاد کیا جا رہا ہے۔

ا
چار جولائی کو بھارتی فوج نے ٹائیگر ہل پر ترنگا لہرایا (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 2:04 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): 4 جون کو ٹائیگر ہل پر دوبارہ قبضے کی 25ویں سالگرہ منائی جاتی ہے۔ ’’ٹائیگر ہل‘‘ پر دوبارہ قبضہ کرگل جنگ کا ایک اہم ترین واقعہ تھا۔ سال 1999 میں پاکستانی فوج نے ٹائیگر ہل پر قبضہ کر لیا تھا، جو سرینگر- لیہہ شاہراہ پر ایک اہم پہاڑ ہے۔ اس اہم ترین پہاڑ پر قبضے نے بھارتی فوج کے لیے زمینی راستوں کی سپلائی لائنوں اور حکمت عملی کی پوزیشنز کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

بھارتی فوج نے ’’آپریشن وجے‘‘ شروع کیا، جس کا مقصد ٹائیگر ہل اور دیگر چوٹیوں کو دوبارہ حاصل کرنا تھا۔ اس آپریشن میں بریگیڈیئر ایم پی ایس باجواہ اور کرنل ٹھاکر کی زیر قیادت متعدد ریجمنٹ شامل تھیں جن میں 18 گرینیڈیئرز ، 8 سکھ ، 13 جی اے کے آر آئی ایف ، اور 2 ناگا سمیت متعدد رجمنٹ شامل تھی۔ ٹائیگر ہل کے لیے جنگ سخت تھی، بھارتی فوجیوں نے توپوں کی مدد سے پاکستانی افواج کا مقابلہ کیا۔ کافی جانی نقصان کے باوجود، بھارتی فوجی اپنے حملے میں ثابت قدم رہی۔

لیفٹیننٹ بلوان سنگھ اور ان کی پلاٹون نے شمال مشرقی سمت سے ایک جرات مندانہ حملہ کیا، جو کامیابی کی طرف ایک اہم سنگ میل تھا۔ میجر پی جے مجار اور لیفٹیننٹ سچن کی کمپنیز نے بھی مختلف سمت سے چوٹی کو محفوظ بنانے کے لیے جدو و جہد کی۔ آخری حملہ 3 جولائی 1999 کو توپوں اور فضائی حملوں کی مدد سے شروع ہوا۔ دشمن کی سخت مزاحمت کے باوجود بھارتی فوجی، فضائیہ کی مدد سے پاکستانی دفاع کو توڑنے میں کامیاب رہی۔ گرینیڈیئر یوگیندر سنگھ یادو نے شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنے ساتھیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی اور دشمن کی فائرنگ کے بیچ پہاڑی پر چڑھ کر ایک ایسی مثال قائم کی جس کی وجہ سے انہیں پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔ پرم ویر چکر بھارتی فوج کا سب سے اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

4 جولائی 1999 کو، بھارتی افواج نے ٹائیگر ہل پر ترنگا لہرایا جو کرگل جنگ میں ایک اہم موڑ تھا۔ یہ فتح کرگل جنگ میں ایک اہم موڑ تھا۔ بریگیڈیئر ایم پی ایس باجواہ نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا: ’’ٹائیگر ہل پر قبضہ ہمارے فوجیوں کی ہمت اور قربانی کا ثبوت تھا۔‘‘ ٹائیگر ہل پر دوبارہ قبضہ کرنے کے بعد بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کی جانب سے قبضہ کیے گئے ٹھکانوں کو بھی خالی کرانے کی کارروائیاں کیں۔ فوج نے توپوں اور زمینی حملوں میں تیزی لانے کے بعد بالآخر پاکستانی فواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Kargil Vijay Diwas: کرگل وجے دیوس کے موقع پر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے عوام کو مبارکباد دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details