سرینگر: جموں و کشمیر حج کمیٹی نے خواہشمند افراد سے حج 2025 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس حوالے باضابطہ طور ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 13 اگست یعنی آج سے آن لائن فارم جمع کئے جاسکتے ہیں۔جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواہشمندوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے سے پہلے خواہشمند حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر حج 2025 کے لیے دستیاب حج پالیسی اور ضابطہ کا بھی بغور مشاہدہ کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
حج 2025 کے لیے آن لائن درخواستیں طلب، فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 ستمر 2024 مقرر - Haj 2025 - HAJ 2025
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے خواہشمند افراد سے حج 2025 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ 13 اگست یعنی آج سے آن لائن فارم جمع کئے جاسکتے ہیں۔ جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔
Published : Aug 13, 2024, 9:52 PM IST
درخواست دہندگان کے پاس مشین ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیے جو درخواست کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور اس کی معیاد کم از کم 15 جنوری 2026 تک ہو۔ ادھر حج درخواست فارم صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر یا گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اینڈرائیڈ موبائل ایپ "حج سہولت" کے ذریعے حج ایپ پر آن لائن جمع کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امسال جموں وکشمیر کے 7 ہزار سے زائد عازمین حج نے فریضہ حج انجام دیا۔ جس میں کئی بغیر محرم کی خواتین بھی موجود تھی۔ وہیں اس مرتبہ سعودی عرب میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی عازمین بھی فریضہ حج انجام دینے کے دوران فوت ہوئے۔