اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ میں سڑک حادثہ، سیاح کی موت

Tourist Killed in Anantnag کوکر ناگ کے ڈکسم علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں تین سیاح زخمی ہو گئے جبکہ ایک سیاح کی موت واقع ہو گئی۔

کوکرناگ میں سڑک حادثہ، سیاح کی موت
کوکرناگ میں سڑک حادثہ، سیاح کی موت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 4:27 PM IST

کوکرناگ میں سڑک حادثہ، سیاح کی موت

اننت ناگ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں متعدد سیاح زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر کا ضلع اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ ضلع ڈکسم، کوکرناگ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ریاست اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے سیاح سنتھن ٹاپ سے ضلع صدر مقام کی جانب سفر کر رہے تھے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو جی ایم سی اسپتال اننت ناگ میں داخل کرایا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک ٹیمپو ٹریولر زیر رجسٹریشن نمبر HR55AM-5306 ڈکسم کے مقام پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے کئی سیاح زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ درگیس آیر کے طور پر کی گئی کو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ معالجین کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ تاہم دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا، جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:بجبہاڑہ سڑک حادثے میں تین افراد زخمی

حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت وکرم کمار نائک (32) ولد گوتم کمار نائک اڈیشہ، سرجیت کمار (35) ولد نرینجندر کمار اوڈیشہ اور بسنت کمار (30) ولد رویندر کمار ساکن اڈیشہ کے طور ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details