اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثے میں 25 سالہ نوجوان کی موت - Road accident In ganderbal - ROAD ACCIDENT IN GANDERBAL

ضلع گاندربل کے وتہ لار علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دئگر افراد زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

سڑک حادثے میں 25 سالہ نوجوان کی موت
سڑک حادثے میں 25 سالہ نوجوان کی موت (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 6:32 PM IST

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے وتہ لار علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں 25 برس کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دئگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی دیر شام وتہ لار علاقے میں واقع میٹرنٹی ہسپتال کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پلسر زیر رجسٹریشن نمبر JK05M-4769 سڑک سے پھسل کر قریبی آبپاشی کی نہر میں گر گئی۔ اس کے نتیجے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

سڑک حادثے میں 25 سالہ نوجوان کی موت (etv bharat)

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد مقامی تھانے کی پولیس، ایس ڈی آر ایف، آرمی اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر بچاؤ کارروائی شروع کردی۔اس میں جمعہ کی صبح لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:زوجیلا میں گاڑی پر بھاری بھرکم پتھر گرنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق

حکام نے بتایاکہ متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عادل منظور شاہ ولد منظور شاہ ساکن پالپورہ پٹن ضلع بارہمولہ کے بطور ہوئی ہےجبکہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ مفصل ریشی ولد محمد اسد اللہ ریشی اور 22سالہ ناصر نبی بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکنان نپالپورہ پٹن بارہمولہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن لار گاندربل میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details