اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بین الاقوامی سرحد پربی ایس ایف نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا - One intruder killed by BSF - ONE INTRUDER KILLED BY BSF

بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے سانبہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز سرحد (تاروں کی فینسنگ) کی طرف بڑھتا رہا جسے سیکورٹی فورسیس نے مار گرایا۔

بارڈر سیکورٹی فورسز نے ایک نامعلوم شخص کو ہلاک کردیا
بارڈر سیکورٹی فورسز نے ایک نامعلوم شخص کو ہلاک کردیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 10:14 AM IST

Updated : May 2, 2024, 12:22 PM IST

سانبہ (جموں و کشمیر):بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بدھ کو جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے سانبہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا۔ اس بات کی جانکاری بارڈر سکیورٹی فورسز کے ایک ترجمان کی جانب سے دی گئی ہے۔

بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ سانبہ ضلع کے ریگل علاقے میں سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا۔ بقول بی ایس ایف ایک درانداز کو اس وقت مارا گیا جب وہ سرحدی باڑ کے قریب بھارتی حصے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بی ایس ایف کے بارہا منع کرنے کے باوجود بھی وہ درانداز نہیں مانا اور سرحد کی فینسنگ کی جانب بڑھتا رہا۔ فورسز کے بار بار تنبیہ کرنے کے باوجود اس درانداز نے اپنی چہل قدمی جاری رکھی۔ مجبور ہو کر بی ایس ایف کو یہ قدم اٹھانا پڑا اور انہوں نے اسے گولی ماردی۔ فی الحال اس درانداز کی شناخت کی جا رہی ہے۔

بی ایس ایف ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 01/02 مئی کی درمیانی رات میں، بی ایس ایف کے دستوں نے سانبہ سرحدی علاقے کے قریب ایک مشتبہ شخص کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا اور ایک درانداز کو بی ایس ایف کی باڑ کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ بی ایس ایف نے اس کو آگے بڑھنے سے منع کیا مگر اس شخص نے اپنی حرکت جاری رکھی۔ آخرکار فوجیوں نے اس درانداز کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 2, 2024, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details