اونتی پورہ (شبیر بھٹ):جموں و کشمیر کےاونتی پورہ میں پولیس نے جمعہ کو ایک شخص کو قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک لڑکی کے ویڈیوز کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا میں شیئر کر رہا تھا۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ 26 دسمبر کو اونتی پورہ میں پولیس کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کی بہن (جس کا نام مخفی رکھا گیا ہے) کے فحش مواد مختلف سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مختلف افراد کے پلیٹ فارمز/واٹس ایپ گروپس میں ناشائستہ مواد اپ لوڈ کرنے پر تھانہ اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر 186/2024 کے تحت آئی ٹی ایکٹ اور بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کر دی۔