سرینگر(جموں و کشمیر)
وادی کشمیر میں آج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں بشمول اپنی پارٹی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی۔ ان جماعتوں نے یہ تقاریب اپنی دفاتر میں منائی اور ترنگا کو سلامی پیش کی۔کانگریس نے سرینگر کے صدر دفتر میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جس میں اس کے چند رہنما اور چیدہ چیدہ کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترنگا لہرایا اور اسکو سلامی پیش کی۔ اپنی پارٹی نے بھی اپنے سرینگر کے صدر دفتر پر تقریب منائی۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور ان کے ہمراہ پارٹی کے رہنماوں نے ترنگا لہرایا اور اس کو سلامی پیش کی۔ الطاف بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ملک کے لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے اور اسی روز لوگ ازاد ہوئے تھے اور ملک میں جمہوری نظام نے اپنا سر بلند کیا۔
- پلوامہ
پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی آج 78ویں یوم آزادی کی تقریب پروقار طریقے سے انجام دی گئی ہے۔ اگرچہ یہ تقریب ضلع پلوامہ کے ہر ایک اسکول ہر ایک بلاک میں انجام دی گئی تاہم ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں منعقد کی گئی جہاں پر ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کی اور قوم کے قائدین کو یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
- ترال
ترال میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی گئی۔ اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی، تحصیلدار ترال عمران احمد، اور دیگر سیول پولیس اہلکار موجود تھے۔ اپنے خطاب میں اے ڈی سی ترال نے یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے وطن کے لیے قربانی دینے والے شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ترال علاقہ ترقی کی رفتار پر گامزن ہے اور یہاں سڑکوں کی میکڈمایزیشن اور کشادگی کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ پروگرام کے آخر پر تمدنی پروگرام پیش کیے گیے جبکہ کئی افراد کو عزت افزائی کی گئی اور ان کے رول کو سراہا گیا۔
- شوپیاں
شوپیان ضلع میں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش اور وطن پرستی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) شوپیان میں منعقد ہوئی، جہاں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کی چیئرپرسن، بلقیس جان نے قومی پرچم لہرایا۔ جو قوم کے فخر اور اتحاد کی علامت ہے۔تقریب میں روایتی اور ثقافتی پروگرامز پیش کیے گئے، جنہوں نے علاقے کی بھرپور وراثت اور تنوع کو اجاگر کیا۔ ان پروگراموں میں وطن پرستی کے جذبے کی عکاسی کی گئی، جہاں مقامی فنکاروں اور اسکول کے بچوں نے موسیقی، رقص اور دیگر ثقافتی مظاہروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اپنے خطاب میں ضلع اور ملک کی ترقی کے لیے اتحاد اور امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
- بڈگام
سوئبگ چوک بڈگام میں آج ایک مرتبہ پھر سے ترنگا لہرایا گیا اور ترنگے کو سلامی پیش کی گئی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر محمد اشرف آزاد نے ترنگا لہرایا اور اسے سلامی پیش کی۔ اس دوران بھاری تعداد میں لوگ موجود رہے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں نے تقریب میں حصہ لیا اور ترنگے کی شان میں بارش کے باوجود موجود رہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں یہ چوک کافی متاثر رہا اور یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے پاکستان میں بیٹھا حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین کا تعلق ہے اور اس چوک میں ترنگا لہرانا اور لوگوں کی موجودگی اس بات کی یقین دہانی کرتے ہیں کہ حالات کچھ قدر کشمیر میں ٹھیک ہوگئے ہیں۔
- بارہمولہ