پہلگام:مرکز کےزیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری ہے۔ امرناتھ یاترا کے 13ویں دن سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان 4627 یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس غار کی طرف روانہ ہوئے۔ گذشتہ ماہ 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 2 لاکھ یاتریوں نے گپھا میں حاضری دی ہے اور منگل کو 30312 یاتریوں نے برفانی شیولنگ کے درشن کیے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 4627 یاتریوں کے گروپز 13 ویں دن یعنی بدھ کی صبح 185 گاڑیوں بذریعہ وادی سے روانہ ہوئے۔
عقیدت مند رسومات ادا کرنے کے لیے وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتال پہنچے۔ مجموعی طور پر 212860 یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ بدھ کی صبح جموں سے وادی کی طرف روانہ ہونے والے یاتریوں میں 3422 مرد، 1027 خواتین، 26 بچے، 137 سادھو اور 15 سادھویاں شامل تھیں۔
10 جولائی کو 185 گاڑیوں میں 4627 یاتریوں کو جموں سے وادی کشمیر لے جانے والے یاتریوں کو پولیس نے مکمل سکیورٹی فراہم کی۔ بالتل ٹریک سے 90 گاڑیوں میں 1854 یاتری اور پہلگام محور سے 2773 یاتری بالترتیب 95 گاڑیوں میں جا رہے ہیں۔