اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا گیا: عمر عبداللہ - Assembly Elections in JK

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لیے آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ اننت ناگ میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ جن میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کے رہنما شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 5:52 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لیے آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ اننت ناگ میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے پرچہ نامزدگی جمع کرایا، جن میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غلام احمد میر، پی ڈی پی کے عبدالغفار صوفی، این سی کے محمد الطاف کلو، بی جے پی کے صوفی محمد یوسف، بی جے پی کے رفیق احمد وانی، پی ڈی پی کے عبدالرحمان ویری، پیرزادہ محمد سید، بی جے پی کے ایڈوکیٹ وجاہت، این سی کے عبد المجید لارمی، اور ڈاکٹر بشیر شامل ہیں۔ کل ملا کر تقریباً 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (Etv bharat)

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس دوران ڈاکٹر بشیر ویری اور عبد المجید لارمی کے ہمراہ ریٹرنگ آفس بجبہاڑہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا۔ عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ان ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے جو موجودہ انتخابات میں نامزد نہیں ہوئے، کیونکہ این سی کا کانگریس کے ساتھ اتحاد تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ رہنماؤں کو اتحاد کے لیے اپنے قدم پیچھے ہٹانے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا، اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

عمر عبداللہ نے این سی-کانگریس اتحاد کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ یہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے اثر کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔ انہوں نے اتحاد کے چیلنجز کے باوجود پارٹی کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے مستقبل میں سائیڈ لائن پر رہنے والے رہنماؤں کے لیے بہتر مواقع کی توقع ظاہر کی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں ڈویژنز میں 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر 2024 کو ہوں گے۔ کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، اور کولگام اضلاع شامل ہیں، جبکہ جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن، اور کشتواڑ اضلاع شامل ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے ہیں، جبکہ جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقے ہیں جن میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔



مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس نے فہرست جاری کی، عمر عبداللہ گاندربل سے امیدوار
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے تین آزادامیدواروں کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details