اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے، این سی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

فاروق عبد اللہ نے جانکاری دی کہ عمر عبد اللہ کو این سی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے.

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

Updated : 4 hours ago

"عمر عبداللہ بنیں گے جموں و کشمیر کے وزیر اعلی: فاروق عبداللہ
"عمر عبداللہ بنیں گے جموں و کشمیر کے وزیر اعلی: فاروق عبداللہ ((ANI))

سرینگر:جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ کیلئے عمر عبداللہ کا نام تقریباً طے ہوگیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی نے انہیں اپنا سربراہ نامزد کیا۔ اس بات کی جانکاری سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت اتحادی پارٹیوں کی ایک میٹنگ جمعے کو سرینگر میں منعقد ہوگی جس میں عمر عبداللہ کو اتحاد کی پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا جا ئے گا۔ اس رسمی کارروائی کے بعد یہ اتحاد حکومت سازی کیلئے راج بھون سے رابطہ قائم کرے گا۔

عمر عبد اللہ کانگریس کی حمایت کے ساتھ یونین ٹریٹری کی حیثیت سے جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس مخلوط حکومت کے پاس 48 سیٹیں ہوں گی، نیز ان آزاد امیدوار کی حمایت بھی حاصل ہوگی جو آج نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی سے لڑائی جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفاد میں نہیں ہوگی: عمر عبداللہ

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ این سی اور کانگریس اتحاد جمعہ کو ایک مشترکہ میٹنگ کرے گا تاکہ عمر کو اتحاد کا رہنما اور اگلی حکومت کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق این سی-کانگریس قائدین ہفتہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کریں گے اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ جموں و کشمیر میں کم و بیش چھ سال کے بعد ایک عوامی حکومت قائم ہوررہی ہے حالانکہ یہ حکومت سابق نظام حکومت سے مختلف ہوگی کیونکہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا یکطرفہ طور خاتمہ کیا اور ریاست کا تنزل مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت سے کیا جبکہ لداخ خطے کو جموں و کشمیر سے الگ کردیا۔ نیشنل کانفرنس سربراہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ دیکر ثابت کیا کہ عوام مرکزی حکومت کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف ہیں۔

Last Updated : 4 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details