اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی اے ٹیم بی ٹیم میں اب سی ٹیم بھی شامل: عمر عبداللہ - Omar on Mehbooba Mufti - OMAR ON MEHBOOBA MUFTI

اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر ان دنوں سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم زوروں شوروں سے چلا رہہ ہیں۔ اس دوران سیاسی رہنما ایک دوسرے پر لفظی جنگ میں سرگرم ہے، تاکہ ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرکے ووٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے۔

عمر عبداللہ
عمر عبداللہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 11:01 PM IST

بی جے پی اے ٹیم بی ٹیم میں اب سی ٹیم بھی شامل: عمر عبداللہ

اننت ناگ:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ہمیں ان فرقہ پرست طاقتوں کو ہٹانا ہے جو پورے ملک میں زہر اگل رہے ہیں ،تو لوگوں کو صرف اور صرف انڈیا الائنس کے امیدواروں کو دھیان میں رکھنا چاہئے اور انہیں کامیاب بنانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اننت ناگ کے ہلڑ علاقہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ کشمیر کی تین نشستوں پر نیشنل کانفرنس اور جموں کی دو سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار انڈیا الائنس کے تحت میدان میں لڑے گے ،باقی سب پارٹیوں کے تار کہیں نہ کہیں بی جے پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ،چاہیے وہ اے ٹیم ہو یا بی ٹیم۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی بھی پیچھے نہیں ہے انہیں بھی بی جے پی کی حمایت حاصل ہے، اور یہ تب صاف اور واضح ہوگیا جب بی جے پی کے پہاڑی لیڈر مشتاق بخاری نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ وہ پی ڈی پی کی حمایت کریں گے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ محبوبہ مفتی مشتاق بخاری کے بیان کو بدلنے کے لئے بی جے پی پر دباؤ ڈالے گی، لیکن اب سب کچھ واضح ہوگیا ہے ، اے ٹیم اور بی ٹیم میں اب سی ٹیم بھی شامل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:محبوبہ مفتی کو چاہیے کہ وہ اپنے پروگراموں میں بی جے پی کا جھنڈا لہرایں: عمر عبداللہ



لداخ میں بجی کے پی جانب سے تاشی گیالسن کو امیدوار بنانے کے سوال کے جواب میںعمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی یہی کوشش رہے گی کہ لداخ میں بھی کانگریس اور نیشنل کانفرنس مشترکہ طور ایک ایسا امیدوار میدان میں اتارے گا، جہاں بی جے پی کو سیٹ جیتنے میں کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details