اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران صحیح جانکاری وقف بورڈ میں 15 دنوں کے اندر جمع کریں - MUMBAI WAQF BOARD - MUMBAI WAQF BOARD

مہاراشٹر وقف بورڈ نے بورڈ کے سب ذمہ داران سے یہ اپیل کی ہے کہ جو بھی درگاہیں، مساجد، مدارس، قبرستان، عاشور خانہ، خانقاہیں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں ان سب کی صحیح اور مکمل جانکاری وقف بورڈ کو 15 دن کے اندر دیں۔ اور اگر ایڈریس وغیرہ میں تبدیلی کی گئی ہے تو اسکی بھی معلومات فراہم کریں۔

ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران 15 دنوں کے اندر صحیح جانکاری دیں
ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران 15 دنوں کے اندر صحیح جانکاری دیں (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 8:57 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر وقف بورڈ نے یہ اپیل کی ہے کہ وہ سارے رجسٹرڈ وقف ادارے جن میں درگاہیں، مساجد، مدارس، قبرستان، عاشور خانہ، خانقاہیں وغیرہ شامل ہیں اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ ممبئی ضلع میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، اُن سبھی ٹرسٹ کے ذمیدراوں سے واضح طور پر درخواست کی گئی ہے کہ ممبئی ضلع میں وقف اداروں کے تمام ٹرسٹی اپنے وقف اداروں کو رجسٹر کرائیں۔

ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران 15 دنوں کے اندر صحیح جانکاری دیں (Etv Bharat)

اسکے علاوہ سب سے اہم یہ ہے کہ اپنے ادارے کے ایڈریس میں اگر تبدیلی کی گئی ہے تو اسے بھی درست کرائیں۔ وقف بورڈ نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی میں نریمن پوائنٹ پہ واقع فری پریس ہاؤس پر موجود وقف بورڈ کے دفتر میں 15 دنوں کے اندر اپنی اپڈیٹڈ صحیح جانکاری مہیا کرائیں۔ اس سے وقف بورڈ کو خط و کتابت کرنے میں آسانی ہوگی۔

ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران 15 دنوں کے اندر صحیح جانکاری دیں (Etv Bharat)

آپکو بتا دیں کہ وقف املاک ٹرسٹ کے دفتر کے پرانے پتہ پر ہی وقف بورڈ کے افسران کسی بھی طرح کی خط و کتابت کرتے ہیں تو پرانا پتہ ہونے کے سبب ٹرسٹ کو بھیجی گئی ساری نوٹس اور خط واپس آجاتی ہیں جسکی وجہ سے کسی بھی طرح کی قانونی چارہ جوئی کے لیے ٹرسٹ کو جانکاری دینے میں دقت ہوجاتی ہے۔

پتہ میں تبدیلی کی وجہ سے اس ادارے کا نقصان ہوجاتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ وقف بورڈ نے ممبئی میں موجود وقف املاک اور وقف اداروں کے ذمہ داران سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحیح جانکاری ممبئی وقف بورڈ کے دفتر میں جمع کریں یا ای میل کے ذریعے آگاہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details