اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال پریمیئر لیگ فائنل میں نورپورہ ٹیم فاتح قرار - TRAL PREMIER LEAGUE

ترال پریمیئر لیگ کا 21 نومبر کو آغاز ہوا جبکہ فائنل میچ 24 نومبر کو بجوانی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

ترال پریمیئر لیگ فائنل میں نورپورہ ٹیم فاتح قرار
ترال پریمیئر لیگ فائنل میں نورپورہ ٹیم فاتح قرار (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 9:10 PM IST

ترال : ترال پریمیئر لیگ 24 نومبر 2024 کو انڈور اسٹیڈیم، بجوانی میں سنسنی خیز فائنل میچ کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بدھ کو ترال پریمیئر لیگ کا فائنل نورپوراور ترال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو نورپورہ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں جیت لیا اور اس طرح ترال پریمیئر لیگ کا فائنل نورپورہ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔

ترال پریمیئر لیگ فائنل میں نورپورہ ٹیم فاتح قرار (ETV Bharat)

فائنل کی اختتامی تقریب میں رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نایک نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ ایس ڈی پی او ترال سہیل احمد ریشی نے بطور مہمان زی وقار کے بطور شرکت کی۔ فائنل میچ میں جیتنے والی ٹیم کو چوبیس ہزار روپئے نقد پرایز اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو بارہ ہزار روپئے کیش پرایز اور رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فوج نے ترال میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

اس موقع پر رکن اسمبلی ترال رفیق احمدنایک نے کھلاڈیوں پر کھیل کود کی سرگرمیوں میں شمولیت کےلئے زور دیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے رفیق احمد نایک نے بتایا کہ بجوانی اسپورٹس اسٹڈیم کی خستہ حالی کو لیکر انھوں نے کھیل کود کے وزیر ستیش شرما سے بات کی ہے اور موسم بہار میں وہ یہاں کا دورہ کرکے اس اسٹیڈیم کی کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details