سرینگر:صوبائی کمشنر کشمیر، ودھی کمار بدھوری نے سرینگر میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کے روز کشمیر میں بندشیں عائد نہیں کی جائیں گی، جبکہ انٹرنیٹ خدمات کو بھی منقطع نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے وادی کے عوام کو سرینگر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
جموں کشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح 15 اگست کو یوم آزادی کی تقاریب سرکاری سطح پر منعقد کی جاتی ہیں۔ تاہم وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے مواقع پر سرکار کی جانب سے بندشیں عائد کی جاتی تھیں اور انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کیا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ تین برسوں سے ان بندشوں کو ہٹایا گیا ہے۔