سرینگر (جموں کشمیر) :پارلیمانی انتخابات میں شکست کھانے کے بعد پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر سجاد لون کو آج ایک اور دھچکہ اس وقت لگا جب ان کے قریبی ساتھی اور سابق رکن اسمبلی بانڈی پورہ، نظام الدین بٹ نے پیپلز کانفرنس کو خیر باد کیا۔ نظام الدین بٹ نے اکتوبر سنہ 2021 پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی میں شامل ہونے کے وقت بٹ نے کہا تھا کہ انکی ’’پی سی میں شمولیت گھر واپسی ہے‘‘ کیونکہ وہ پیپلز کانفرنس کے بانی مرحوم غنی لون کے قریبی رہے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
نظام الدین بٹ نے پیپلز کانفرنس کو کیا خیر باد - Nizam ud Din Bhat leaves PC - NIZAM UD DIN BHAT LEAVES PC
Nizam ud Din Bhat leaves PC پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرکے سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے والے نظام الدین بٹ نے پی سی سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔
Published : Jun 26, 2024, 6:25 PM IST
نظام الدین بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ روز پیپلز کانفرنس پی سی کی کور گروپ میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں انکو مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انکو مدعو نہ کرنا انکے لئے افسوس ناک اور ہتک عزت کے مترادف تھا۔ نظام الدین بٹ سنہ 2003 سے پی ڈی پی کے ساتھ وابستہ تھے۔ سنہ 2004 میں انہوں پی ڈی پی کی ٹکٹ پر بارہمولہ نشست سے پارلیمانی انتخابات میں طبع آزمائی کی تھی۔ انہوں نے سنہ 2008 کے اسمبلی انتخابات میں سابق کانگریس لیڈر عثمان مجید کو شکست دی تھی۔ سال 2021 میں اکتوبر ماہ میں وہ پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام الدین بٹ کی پی ڈی میں واپسی ہو سکتی ہے، تاہم اس کی تصدیق یا تائید نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:سجاد لون ’مقروض‘ مگر دبئی میں بھی بینک اکاؤنٹ