اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر اور بڈگام کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے - NIA raids at Srinagar and Budgam - NIA RAIDS AT SRINAGAR AND BUDGAM

جموں کشمیر کے اضلاع سرینگر اور بڈگام میں آج صبح نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل چھاپے مارے۔ حالانکہ ان چھاپوں کے دوران ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

NIA raids in Srinagar and Budgam
NIA raids in Srinagar and Budgam

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 10:02 AM IST

Updated : Apr 22, 2024, 12:54 PM IST

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر پیر کی صبح سرینگر اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں متعدد چھاپے مارے۔ یہ چھاپے عسکریت پسندی کیس RC 5/22 کی جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔

NIA RAIDS AT SRINAGAR AND BUDGAM

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سری ینگر ضلع میں کم از کم نو مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ جبکہ بڈگام ضلع میں، سوزیتھ گاؤں میں خاص طور پر سابق جنگجو عبدالمجید ڈار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

ابھی تک چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری یا کسی بازیابی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ چھاپے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر کے متعدد اضلاع بالخوص جنوبی کشمیر کے پلوامہ سمیت دیگر اضلاع میں اس سے پہلے بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ مقامی پولیس کے تعاون سے متعدد مرتبہ ٹیرر فنڈنگ اور دیگر کیسز کے سلسلہ میں چھاپے مارے گئے تھے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے اس ضمن میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں تھیں۔ جبکہ اس کیس میں ماخوذ افراد کی املاک کو منسلک بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 22, 2024, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details