اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این آئی اے کی جموں و کشمیر میں چھاپے ماری - جموں و کشمیر میں چھاپے ماری

NIA raids in Jammu Kashmir جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے عسکریت پسندوں کی فنڈنگ کے معاملے میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

NIA raids in Jammu Kashmir
NIA raids in Jammu Kashmir

By PTI

Published : Feb 10, 2024, 10:02 AM IST

Updated : Feb 10, 2024, 11:33 AM IST

جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں یہاں چھاپے مارے۔ حکام نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی فنڈنگ اور نوجوانوں کی بنیاد پرستی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ ماری کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں شہر کے گجر نگر اور شہیدی چوک سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ اسکول اور اس کے تین عہدیداروں سے منسلک احاطے بشمول چیئرمین کے گھر پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کولگام میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے دو سابق رہنماوں کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چھاپے جماعت کے سابق امیر شیخ غلام حسن اور ایک اور رہنما سیار احمد ریشی کے گھروں پر مارے گئے۔ جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر فروری 2019 میں مرکز نے پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر بالخصوص جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ میں اس سے پہلے بھی ٹیرر فنڈنگ اور دیگر معاملات میں چھاپے ماری کی گئی ہے۔ اس دوران عسکریت پسندوں سے وابستہ املاک کو بھی منسلک کیا گیا تھا۔

Last Updated : Feb 10, 2024, 11:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details