اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زبان اور تہذیب وتمدن کو زندہ رکھنا غیور قوموں کی نشانی: ڈاکٹر فاروق عبدللہ - FAROOQ ABDULLAH

فاروق عبداللہ نے کہا کہ کچھ لوگ اردو اور کشمیری زبان کو مذہبی زبانوں کا لیبل لگا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

زبان اور تہذیب وتمدن کو زندہ رکھنا باغیور قوموں کی نشانی ہے: ڈاکٹر فاروق عبدللہ
زبان اور تہذیب وتمدن کو زندہ رکھنا باغیور قوموں کی نشانی ہے: ڈاکٹر فاروق عبدللہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2025, 3:21 PM IST

Updated : Feb 21, 2025, 3:34 PM IST

سرینگر : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے عالمی یوم مادری پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی زبان، تہذیب و تمدن کو زندہ رکھنا باغیور قوموں کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام نے اپنی زبان،تہذیب و تمدن اور کلچر کو فراموش کیا ان کا نام و نشان ہی تاریخ بن کے رہ گیا۔

ڈاکٹر فاروق عبدللہ کہا کہ جموں جموں وکشمیر میں کی تمام زبانوں کو تا قیامت زندہ رکھنے سے ہی ہماری انفرادیت، پہنچان اور کشمیریت کو زندی رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ دشمن عناصر اردو اور کشمیری زبانوں کو علاقائی اور مذہبی رنگت دیکر نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ہمیں ان عناصر کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان زبانوں کی حفاظف اور رکھوالی کریں۔

آج مادری زبان ک عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایسے میں میں مادری زبان کا دن بین الااقوامی سطح پر لسانیات کو فروغ دینے، ثقافت کو بچانے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہر سال یہ دنیا بھر میں 21 فروری کو یوم مادری زبان منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغاز سنہ 2000 میں مادری زبانوں کے تحفط کی غرض سے شروع کیا گیا۔ اس دن کو پہلی بار اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم نے متعارف کرایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے یوم مادری زبان بنگلہ دیش میں منایا گیا تھا۔

ادھر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عالمی مادی زبان کی اہمیت اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی کے طور مختلف سمینار، سمپوزیم اور دیگر تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ ایسے میں مادری زبان کے دن پر جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر کی جانب سے ایک خاص مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔جس میں الگ الگ علاقائی زبانوں میں مہارت اور دسترس رکھنے والے شعراء حضرات نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور مادی زبانوں کی اہمیت و افادیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

گلوبلائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں کئی مقامی زبانیں معدومیت کے دہانے پر ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس مسئلے کو تسلیم کیا اور اس دن کا آغاز کیا تاکہ لوگوں کو اپنی مادری زبان کا احترام اور اس کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے ترغیب دی جا سکے۔ ہر زبان ایک میراث ہے جسے ثقافتی تنوع اور بین الثقافتی مکالمے کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370 پر این سی کو نشانہ بنانے پر پی ڈی پی پر تنقید کی - FAROOQ ABDULLAH SLAMS PDP


امریکن شاعر اولیور وینڈیل ہومز کے مطابق" زبان روح کا خون ہے جس میں خیالات چلتے ہیں اور وہ پروان چڑھتے ہیں۔"جیک ایڈورڈ کے مطابق"مادری زبان کے بغیر قوم کیا ہے؟"مہاتما گاندھی کے مطابق مجھے اپنی مادری زبان سے اپنی ماں کے سینے کے ساتھ چمٹے رہنے کی طرح رہنا پسند ہے۔ کیونکہ یہی مجھے زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے اور ہر شخص کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ آئیے آج بین الاقوامی مادری زبان کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی مادری زبان کی بقا کے لیے عام بول چال میں اپنی مادری زبان کا استعمال کریں گے اور اپنی مادری زبان کا تحفظ کریں گے۔

Last Updated : Feb 21, 2025, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details