اننت ناگ: جموں کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اننت ناگ کے گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں کاونٹنگ ہو رہی ہے جہاں پر کُل گیارہ کاونٹنگ سینٹرس ق ائم کئے گئے ہیں۔
اننت ناگ راجوری نشست پر 18 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں جبکہ 1017451 ووٹرز نے ووٹ ڈالے تھے اس طرح سے اننت ناگ راجوری سیٹ پر دس لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔جس میں جنوبی کشمیر کے 11 اور راجوری کے 7 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر فی الحال نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد لاروی آگے چل رہے ہیں جبکہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی پیچھے چل رہی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ راجوری نشست پر این سی کے میاں الطاف آگے - MIAN ALTAFIS LEADING - MIAN ALTAFIS LEADING
اننت ناگ راجوری نشست پر 18 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ جبکہ 1017451 ووٹرز نے ووٹ ڈالے تھے اس طرح سے اننت ناگ راجوری سیٹ پر دس لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔جس میں جنوبی کشمیر کے 11 اور راجوری کے 7 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔
اننت ناگ راجوری نشست پر این سی کے میاں الطاف آگے (Etv Bharat)
Published : Jun 4, 2024, 12:37 PM IST
|Updated : Jun 4, 2024, 1:13 PM IST
مزید پڑھیں:انجینئر رشید، میاں الطاف، آغا روح اللہ آگے - Lok Sabha Election Live Result
کاونٹنگ سینٹر کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پورے احاطہ میں دفعہ 144 کا نفاظ عمل میں لایا گیا ہے۔
Last Updated : Jun 4, 2024, 1:13 PM IST