سری نگر: 29 جنوری (پی ٹی آئی) نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بدھ کو علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق سے دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ مہدی نے میرواعظ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر و ملک میں مسلم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میرواعظ 24 جنوری کو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے بعد سے دہلی میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں سیاسی قائدین، جن کا تعلق متوازی سیاسی نظریات کے ساتھ ہے، نے ایک گھنٹہ سے زیادہ طویل بات چیت کی جس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورت حال، ریاستی حیثیت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت وسیع مسائل پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے وقف ترمیمی بل، ملک میں مسلمانوں کی حالت زار، 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر کی صورتحال اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔
میرواعظ نے واضح کیا تھا کہ این سی لیڈر نے ان سے کشمیر کے میرواعظ یعنی انکے دینی منصب کی حیثیت سے ملاقات کی تھی۔ مذہبی رہنما نے کہا، "ہاں، وہ ( آغا سید مہدی) مجھ سے ملنے آئے تھے۔ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے دہلی میں ہیں اور انوں نے جزبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کی۔ مہدی اور میر واعظ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ متنازع ریزرویشن پالیسی پر بھی بات کی۔