سری نگر: حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے بشیر احمد ویری کا کہنا ہے کہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کے سامان سے ملنے والے کارتوس ان کے لائسنس یافتہ ہتھیار کے تھے۔
رکن اسمبلی انڈیگو کی پرواز سے سرمائی دارالحکومت جموں جا رہے تھے، ان کے بیگ سے کارتوس ملنے کے بعد اتوار کو مبینہ طور پر انھیں حراست میں لے لیا گیا۔
نیشنل کانفرنس کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ویری نے کہا کہ، "میرے پاس لائسنس یافتہ ہتھیار ہے۔ کارتوس غلطی سے بیگ میں تھے،" ۔
تاہم، سری گفوارہ بجبہاڑہ کے رکن اسمبلی بشیر احمد ویری نے دعویٰ کیا کہ انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا اور ہوائی اڈے کی سیکورٹی صرف اپنے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل پیرا تھی۔