سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج بدھ کے روز نیشنل کانفرنس کی طرف سے مادرِ مہربان بیگم شیخ محمد عبداللہ اکبر جہاں کو ان کی 24 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے بانی شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی بیگم اکبر نور جہاں کی 24 ویں برسی منائی گئی۔ اس سلسلے میں ان کے مقبرے واقع درگاہ نسیم باغ سرینگر میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حاضری دی۔
اس موقعے پر بیگم اکبر نور جہاں اور شیخ محمد عبداللہ (پاپا میاں) کی قبروں پر گلباری کے ساتھ ساتھ اجتعماعی فاتحہ خوانی بھی ادا کی گئی۔ اس دوران کئی سنیئر لیڈران کے علاوہ کئی کارکنان نے شرکت کی۔