پلوامہ (جموں کشمیر) :بارشوں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں امیدوار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنی اپنی مہم چلا رہے ہیں، اور ووٹروں کو لبھانے کے لیے نہ صرف وعدے کیے جا رہے ہیں بلکہ سیاسی حریفوں پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ کی راجپورہ اسمبلی نشست پر مدثر حسن نامی ایک امیدوار عام آدمی پارٹی (عآپ) کی ٹکٹ پر سیاسی قسمت آزما رہے ہے۔ اس حلقے پر کل 10 امیدوار ہیں۔ اور عام آدمی پارٹی پہلی بار جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے امیدوار مدثر حسن راجپورہ اسمبلی حلقہ پر لوگوں سے رابطہ کر قائم کرکے ان سے ووٹ بٹورنے کے لیے عام آدمی پارٹی کے منشور کی تشہیر کر رہے ہیں۔ مدثر حسن مین چوک، راجپورہ میں اشتہاری مہم کے تحت خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس (این سی) اور (پی ڈی پی) پر تنقید کی اور کہا: ’’یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے بھی یہی ذمہ دار ہیں۔‘‘