اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں نیشنل ڈی ورمنگ ڈے منایا گیا - National Deworming Day Celebrated - NATIONAL DEWORMING DAY CELEBRATED

ضلع پلوامہ کے ترال کے ستورہ میں نیشنل ڈی ورمنگ ڈے سلسلے میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ترال میں نیشنل ڈی ورمنگ ڈے منایا گیا
ترال میں نیشنل ڈی ورمنگ ڈے منایا گیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 5:59 PM IST

ترال:نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ترال کے ستورہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی جبکہ اس موقع پر سی ایم۔ او پلوامہ ڈاکٹر تحمینہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

ترال میں نیشنل ڈی ورمنگ ڈے منایا گیا (etv bharat)

اس موقع پر طلبا کو ڈی ورمنگ کی ادویات کھلائی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کا مقصد اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک سے 19 سال کی عمر کے تمام بچوں (اسکول میں اندراج شدہ اور غیر اندراج شدہ) کو کیڑا مارنا ہے۔ تاکہ ان کی مجموعی صحت، غذائیت کی صورتحال، تعلیم تک رسائی اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ کہ ترال میں انتظامیہ اس حوالے سے سرگرم ہے اوردو سال سے انیس برس کی آبادی کے لیے یہ خوراک قریبا 37 ہزار افراد کو دی جائے گی تاکہ نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پروجیکٹ فنکارکے تحت کشمیری کاریگروں کے لیے یک روزہ ورکشاپ

اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنا تعاون پیش کریں بتادیں کہ نیشنل ڈی ورمنگ ڈے سال میں دو موقعوں فروری اور اگست میں منائ جاتی ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت پورے ملک میں اقدامات کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details