اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع - NC Working Committee

National Conference Working Committee meeting begins جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 3:25 PM IST

نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع
نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع (ETV Bharat)

سرینگر: جموں کشمیر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کےلئے نیشنل کانفرنس نے سرینگر میں دو روزہ ورکنگ کمیٹی اجلاس کا انعقاد کیا جس کا آغاز آج ہوگیا۔ اس اجلاس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان حصہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں فاروق عبداللہ کے علاوہ انکے فرزند اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی موجود ہیں۔

نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع (ETV Bharat)



نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اجلاس کا انعقاد پارلیمانی انتخابات کی کارکردگی اور خامیوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لیے بھی گفت و شنید ہوگی۔ انکا کہنا ہے کہ یہ اجلاس کل دوپہر کے بعد اختتام ہوگا۔ غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس نے گزشتہ روز اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور تیار کرنے کے لئے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی کو احکامات دئے گئے ہیں کہ 45 روز میں وہ پارٹی کی قیادت کو منشور کا مسودہ پیش کریں۔

واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے تیاریاں کا آغاز کیا ہے جس ضمن این سی، پی ڈی پی، کانگرس، اپنی پارٹی، بی جے پی اور پیپلز کانفرنس نے اجلاس منعقد کئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details