اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں این سی تینوں نشتوں پر جیت درج کرے گی: علی ساگر - Lok Sabha Election Results - LOK SABHA ELECTION RESULTS

سرینگر اور اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشستوں پر این سی کے امیدوار کافی آگے ہیں تاہم بارہمولہ نشست پر پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جیل میں بند انجینئر رشید سے پیچھے ہے۔

علی محمد
علی محمد ساگر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 12:41 PM IST

کشمیر میں این سی تینوں نشتوں پر جیت درج کرے گی: علی ساگر (Etv Bharat)

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اننت ناگ - راجوری لوک سبھا میں میاں الطاف اور سرینگر پارلیمانی نشست پر آغا روح اللہ جیت وہیں بارہمولہ سیٹ پر عمر عبدللہ بھی بھاری ووٹ سے جیت درج کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار این سی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

ساگر نے کہا کہ اس طرح کے حوصلہ افزا رجحانات کی توقع ہمیں پہلی ہی تھی جو کہ ووٹنگ کی گنتی کے ساتھ ساتھ واضح ہو رہی ہے۔ بارہمولہ سیٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’وہاں چند ہی اسمبلی حلقوں کی ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے، ابھی کئی اسمبلی حلقوں کی ووٹنگ کی گنتی باقی ہے اور توقع ہے کہ این سی کے نائب صدر عمر عبدللہ آسانی سے وہاں سے کامیاب ہوں گے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لداخ میں بی جے پی ابھی تیسرے نمبر ہے اور آزاد امیدوار حاجی حنیفہ جان وہاں جیت درج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساگر نے کہا کہ حاجی حنفیہ جان کو فی الحال این سی نے عارضی طور برخواست کیا ہے، چونکہ این سی پارٹی قیادت انتخابی سرگرمیوں میں مشغول تھی اب آنے والے وقت پر اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اننت ناگ - راجوری لوک پر میاں الطاف کو پیری مریدی کی لیبل لگائی تاہم اب ووٹر اس وقت بخوبی جواب دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تہاڑ جیل کے قیدی انجینئر رشید عمر عبداللہ کو پچھاڑیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details