اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس منشور کمیٹی کا چوتھا اجلاس - Assembly Elections in JK

جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیاں مودی حکومت پر اسمبلی انتخابات منعقد نہ کرانے پر سخت نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ اور مختلف مواقع پر اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

National Conference  Manifesto committee meeting
National Conference Manifesto committee meeting (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 7:32 PM IST

Updated : Jul 28, 2024, 7:57 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کی تشکیل شدہ منشور کمیٹی نے آج چوتھا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے کی۔ اجلاس میں منشور کمیٹی کے چیرمین عبدالرحیم راتھر نے ممبران پر زور دیا کہ آنے والے ہفتوں میں منشور کو مکمل کیا جائے۔

نیشنل کانفرنس منشور کمیٹی کا چوتھا اجلاس (Etv bharat)

کمیٹی کے ایک ممبر نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل منشور کو مکمل کیا جائے گا اور اس کو عوامی رائے کے لئے منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منشور میں دفعہ 370 کے بعد جموں کشمیر میں بدلتے حالات کے مطابق معاملات کا ذکر کیا جائے گا۔ ان کو تدارک کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کی پہلی سیاسی پارٹی ہے جس نے ممکنہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر منشور مرتب کرنے کی سرگرمی کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے بعد پردیش کانگریس کمیٹی نے منشور کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا اعلان گزشتہ دنوں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کیا۔ دیگر سیاسی جماعتیں بشمول پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، اپنی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ابھی تک منشور مرتب کرنے کے متعلق کوئی سرگرمی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آخری حکومت بی جے پی۔ پی ڈی پی حکومت تھی اس حکومت کے خاتمہ کے بعد کشمیر میں گورنر راج نافذ ہے۔ کشمیر میں اب تک اسمبلی انتخابات منعقد نہیں ہوئے ہیں۔ کشمیر کی سیاسی پارٹیاں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 28, 2024, 7:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details