پلوامہ:جموںو کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت تربیت فراہم کررہا ہے تاکہ یہ نوجوانوں اپنے اپنے شعبے میں ہنر مند بنے سکے وہی منسٹری آف سکلل ڈویلپمنٹ نے نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن سکیم شروع کی ہے ۔اس کے تحت بھی نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ یہ اپنے اپنے شعبے میں ہنرمند ہوں۔
پروگرام میں جتیندر سنگھ نارتھ ریجنل ہیڈ، کہکشاں انجم ریاستی انگیجمنٹ آفیسر محمد شعبان چیئرمین نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن سکیم آئی جی سی لاسی پورہ نے شرکت کی۔ جبکہ پروگرام میں نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی تاکہ اس اسکیم کے بارے میں اہم معلومات حاصل کر کے وہ اس اسکیم سے فاعدہ حاصل کرسکے۔ اس ورکشاپ کا مقصد صنعتی مرکز کام کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو اپنے اپنے شعبے میں ماہر بنانا اور جدید آلات کے استعمال کے بارے میں تربیت فراہم کرنا ہیں۔