اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نارکو ٹیرر کیس: ایس آئی یو بارہمولہ نے 6 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی - نارکو ٹیرر کیس

Narco-Terror-Case ایس آئی یو بارہمولہ نے پیر کے روز یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج ایف آئی آر نمبر 104/ 2023 میں ایڈیشنل سیشن جج (این آئی اے کورٹ) بارہمولہ کی ایک عدالت میں 6 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔

Etv Bharatnarco-terror-case-siu-produces-charge-sheet-against-six-accused
Etv Bharaنارکو ٹیرر کیس: ایس آئی یو بارہمولہ نے 6 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

By UNI (United News of India)

Published : Feb 5, 2024, 8:44 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 10:56 PM IST

سرینگر: سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) بارہمولہ نے ایک نارکو ٹیرر کیس کے سلسلے میں این آئی اے کی ایک عدالت میں 6 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔


ایس آئی یو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی یو بارہمولہ نے پیر کے روز یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج ایف آئی آر نمبر 104/ 2023 میں ایڈیشنل سیشن جج (این آئی اے کورٹ) بارہمولہ کی ایک عدالت میں 6 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔


انہوں نے کہا کہ جن 6 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ان میں محمد اسلم کھٹانہ ولد عطا محمد ساکن چورندا اوڑی، مینر احمد ولد محمد الدین ساکن جبلہ اوڑی، بلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن ہرد شیوا سوپور، اختر نیاز بٹ ولد نیاز احمد ساکن مقدم محلہ تارزو سوپور، مدثر یوسف گوکنو ولد محمد یوسف ساکن باغ اسلام کرانشیون کالونی سوپور، جو سب عدالتی حراست میں ہیں، شامل ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ 'علاوہ ازیں ایک اور ملزم محمد حسن اعوان ولد راج محمد اعوان ساکن دھرکوٹ اوڑی حال تحصیل باغ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو بھی سی آر پی سی کے تحت چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق عدالت کے اعلان کے مطابق اس کیس کی اگلی سماعت 20 فروری 2024 مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیرر فنڈنگ کیس:ایس آئی اے نے 5 مقامات پر چھاپے کے دوران مجرمانہ مواد ضبط کیا


بیان میں مزید کہا گیا کہ 'پو واریان تھجل اوڑی میں 11 اگست 2023 کو ایک ناکہ پر پانچ ملزموں سے اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات بر آمد کیا گیا تھا، ان ملزموں کو پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلرز کی ایما پر سر حد پار سے اسلحہ اور گولہ کی اسمگلنگ کرنے اور پھر اس کو عسکریت پسندانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے لشکر طیبہ کے جنگجو کو تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے'۔
(یو این آئی )

Last Updated : Feb 5, 2024, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details