سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ روڈ پر دوب جن اور پیر کی گلی کے نزدیک تازہ برف جمع ہوئی ہے اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ہے اور چٹانیں کھسک آنے کے خدشات بھی ہیں، جس کے پیش نظر روڈ کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری اور روڈ صاف ہونے کے بعد ہی اس پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جائے گا۔
ادھر حکام نے سادھنا ٹاپ پر تازہ برف جمع ہونے کے پیش نظر کرناہ – کپواڑہ روڈ پر بھی ٹریفک بند کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سادھنا ٹاپ پر مسلسل برف باری ہوئی ہے جس کے پیش نظر کرناہ – کپوارہ روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی اس پر ٹریفک بحال کیا جائے گا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
مغل روڈ ٹریفک کے لیے بند - Mughal road closed - MUGHAL ROAD CLOSED
حکام نے ہفتہ کے روز مغل روڈ پر پیر کی گلی کے قریب تازہ برفباری ہونے اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر شاہراہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published : Apr 27, 2024, 4:14 PM IST
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں بارشیں، آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
واضح رہے کہحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 10.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 15.1 ملی میٹر اور کوکرناگ میں میں 9.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 8.6 ملی میٹر اور 20.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔