اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں خوفناک آتشزدگی، ایک مسجد 20 دکان اور7 مکان خاکستر - SRINAGAR FIRE INCIDENT

بوہری کدل سرینگر میں آتشزدگی کے بھیانک واردات میں ایک مسجد، 20 دکانیں اور7 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

SRINAGAR FIRE INCIDENT
سرینگر میں آتشزدگی کے واردات میں مسجد، 20 دکانیں اور7 مکانات خاکستر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 8:58 PM IST

Updated : Jun 24, 2024, 10:05 PM IST

سرینگر: سرینگر کے پرانے شہر بوہری کدل علاقے میں ہولناک آتشزدگی کے واقع میں تقریباً 20 دکانیں، 7 مکانات اور ایک مسجد جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اس دورن اگرچہ کرڑوں روپئے کا مالی نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پیر کی سہ پہر سرینگر کے بوہری کدل علاقے میں واقع تاریخی مرکز جامع مسجد اہل حدیث میں آگ نمودار ہوئی، جس نے آناً فاناً میں دوسری کمرشیل عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نتیجتا ایک مسجد سمیت 7 مکانات اور 20 دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق کئی ماہ قبل بھی اسی مسجد کو آگ لگنے سے نقصان پہنچا تھا تاہم گزشتہ واقعے میں مسجد کی صرف اوپر والی منزل کو ہی نقصان پہنچا تھا تاہم اس بار مسجد کی تینوں منزلیں آگ کی نذر ہوگئی۔

آگ لگنے کے واقع کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز عملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچا تاہم علاقہ گنجان ہونے کے باعث فائر اینڈ ایمرجنسی عملے آگ پر قابو پانے کے لیے بے حد مشقت کرنی پڑی۔ قابل ذکر ہے لہ بوہری کدل گنجان آبادی والا علاقہ ہے اور یہ پرانی شہر کا تجارتی مرکز بھی مانا جاتا ہے۔

آگ بجھانے کی اس کارروائی کے دوران فئر اینڈ ایمرجنسی محکمے کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

مسجد میں آگ سے کس طرح اور کیسے لگی اس کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایسے میں جمعیت اہل حدیث کے صدر سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں نے بھی اس واقع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Jun 24, 2024, 10:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details