اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم دورہ جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تیاریوں کا جائزہ لیا - وزیر اعظم نریندر مودی

Modi jammu Visit وزیر اعظم دورے جموں کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔جموں شہر میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھائی گئی ہے۔

وزیر اعظم دورہ جموں
وزیر اعظم دورہ جموں

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 8:40 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مولانا آزاد سٹیڈیم جموں کا دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

بتادیں کہ وزیر اعظم مودی 20 فروری کو مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 20فروری کو جموں وارد ہونگے جس کو دیکھتے ہوئے جموں میں سکیورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔


نامہ نگار نے بتایا کہ جمعے کے روز سکیورٹی فورسز نے جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا، جبکہ آس پاس علاقوں کی بھی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جموں صوبے میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کا دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔


ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ پولیس اور انتظامیہ کے سینیئر آفیسران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ منوج سنہا کو پولیس اور انتظامیہ کے سینئر آفیسران نے بتایا کہ مولانا آزا داسٹیڈیم میں وزیر اعظم کے عوامی جلسے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ آس پاس علاقوں کی اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹرس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔


ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھائی گئی ہے’۔انہوں نے بتایا کہ جنگی ساز و سامان سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔
موصوف نامہ نگار نے بتایا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کو لیکر لوگ پُرامید، ڈاکٹر جتیندر سنگھ


رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details