پلوامہ: غلام محیدالدین میر نے پلوامہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کی طرف پہلا قدم تھا جب پی ڈی پی نے جی ایس ٹی بل کو قبول کیا اور ریاست کی مالی خودمختاری کو توسیع کے دہانے پر ڈال دیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ایم ایل اے راجپورہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید کی
غلام محیدالدین میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں جو کچھ کہا ہے اسے جلد ہی پورا کیا جائے گا-
Published : 4 hours ago
|Updated : 4 hours ago
غلام محیدالدین میر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جس بھی مشکلات کا سامنا ہے وہ پی ڈی پی کی وجہ سے ہے جس نے سال 2014 میں ریاست میں بی جے پی کو قبول کیا اور خود مختار ریاست کی پوری آبادی کو تبدیل کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے 370 اور 35a کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں وہ دراصل وہی ہیں جنہوں نے 5 اگست 2019 کو خود مختار ریاست جموں و کشمیر کو یو ٹی میں تبدیل کروانے کے لئے کام کیا۔
غلام محیدالدین میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں جو کچھ کہا ہے اسے جلد ہی پورا کیا جائے گا جس پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ ہم نے 5 اگست 2019 کو پی ڈی پی حکومت کی وجہ سے جو کھویا ہے اسے واپس لایا جائے۔