پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع میں محمکہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے این آئی ٹی تعمیر کرنے کا منصوبے ہے جس کے لئے علاقے میں سروے بھی کیا گیا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کو زمین کی نشاندھی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے نیوہ علاقے کے کریواس میں تقریباً 4800 کنال سرکار اراضی موجود ہے، جہاں پر این آئی ٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لکین اس سرکار زمین پر کچھ افراد نے ہائی ڈینسٹی باغات تعمیر کئے جو اس این آئی ٹی منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں لیکن ضلع کی اکثریت آبادی اس منصوبے کو ضلع کے اندر ہی تعمیر کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔ جبکہ ضلع کی اوقات کمیٹی، ٹریڈرس فڑریشن اور دیگر انجمنے اس کی حمایت کرتے ہیں وہی مقامی لوگوں بھی اس کو ضلع کے اندر ہی تعمیر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اس حوالے سے میر فاروق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو ضلع میں ہی تعمیر کیا جانا چاہیے اس سے ضلع کے بچوں کو مستقبل بہتر ہوگا ساتھ ہی یہاں کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ این آئی ٹی میں جموں وکشمیر کے بچوں کے لئے 60 فیصدی ریزرویشن دی اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے روزگار بھی ترجیح دی۔ انہوں نے مزید کہا کئی نوجوانوں سے اس کرایوس میں ہائی ڈینسٹی باغات تعمیر کئے ہے ان کو معاوضہ دیا جانا چاہیے۔